لاہور (اپنے رپورٹر سے)سابق وزیراعظم وصدر ن لیگ شہبازشریف نے کہاہے انتخابات ہر صورت وقت پر ہوں گے، مینڈیٹ ملا تو نواز شریف ہی وزیراعظم ہوں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہانواز شریف میرے لیڈر ہیں اور میں کارکن ہوں، 16ماہ دن رات محنت کی عوامی بھلائی کیلئے کچھ کر سکوں، فجر کی نماز پڑھ کر فارغ ہوا تو ایم ڈی آئی ایم ایف کی کال آگئی، کال تھی پاکستان کےساتھ معاہدہ بحال ہوگیا، میرے لیے سب سے بڑی خوشی تھی۔
سابق وزیراعظم نے کہااپنے دور حکومت میں وزیراعظم ہاوس کے تمام اخراجات جیب سے ادا کئے،مجھ پر تو سیاسی مقدمات بنے، سب کچھ برداشت کر لیا، بیٹی و بھتیجی کو بھی عدالتوں ،جیلوں میں گھسیٹنا ناقابل برداشت تھا۔
شہباز شریف نے مزید کہابطور وزیراعظم سب سے بڑی کامیابی ملک کو ڈیفالٹ سے بچانا تھا،الیکشن میںمختلف سیاسی جماعتوں سے اتحاد ممکن ہے، مجھے کھانے میں دال روٹی بہت پسند ہے ، کھانا پکانا بالکل نہیں آتا،سوئمنگ کا شوق ہے، ڈاکٹروں نے بھی یہی تجویز کیا ۔
انتخابات ہر صورت وقت پر ہوں گے، مینڈیٹ ملا تو نواز ہی وزیراعظم ہوں گے،شہباز



















