جڑانوالہ واقعہ بدنام زمانہ بھارتی ایجنسی ”را“کی سازش،ٹھوس شواہد مل گئے

لاہور (کرائم رپورٹر) جڑانوالہ واقعہ”را“کی سازش،ٹھوس شواہد مل گئے۔

ذرائع کے مطابق جڑانوالہ واقعہ میں بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی کے ملوث ہونے کے ہولناک انکشافات سامنے آگئے،پوری منصوبہ بندی کےساتھ واقعہ مسلم، مسیحی فسادات پھیلانے کی گہری مذموم سازش تھی۔

پرامن بسنے والی اقلیتوں، مسلمان آبادی میں اختلافات و نفرت کا بیج بونے کی گھناونی سازش کی گئی، بھارتی ایجنسی کے لے پالکوں نے چند لوگوں کو ورغلا کر مسیحی برادری کےخلاف منظم انداز میں استعمال کیا۔

ذرائع کے مطابق دشمن کے ہاتھوں کھیلنے والوں نے کاغذ کے پرزوں پر توہین آمیز کلمات لکھ کر مذہبی مقامات کے قریب پھینکے، تحریر کےساتھ مسیحی افراد کے نام ،فون نمبر بھی تحریر تھے،مقامی مسلم آبادی کو واقعہ میں ملوث کر کے مسیحی چرچ، آبادی، املاک کو نقصان پہنچایا گیا، بھارتی خفیہ ہاتھ نے اپنے ملک، مقبوضہ کشمیر میں اقلیتوں، کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم سے توجہ ہٹانے کےلئے سازش رچائی۔

ابتدائی تحقیقات میں تمام کڑیاں بھارت سے مل رہی ہیں۔