اسلام آباد(بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر گمشدگی کیس کی عدالتوں میں پیروی کےلئے خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیاگیا۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) کی سفارش پر وزارت داخلہ نے سمری وزارت قانون کو بھیج دی ۔
ذرائع کے مطابق شاہ خاور، رضوان عباسی اور ذوالفقار نقوی پراسیکیوشن ٹیم میں شامل ہوں گے۔
سائفر گمشدگی کیس،خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ



















