لاہور(کورٹ رپورٹر،خبر نگار)لاہور ہائیکورٹ نے کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ تشدد کیس میںملزمہ کے شوہر سول جج عاصم حفیظ کو او ایس ڈی بنادیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے عاصم حفیظ کو او ایس ڈی کرنے کو حکم دیا، جسٹس امیر بھٹی کی منظوری کے بعد رجسٹرار نے عاصم حفیظ کو او ایس ڈی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جوڈیشل افسر راولپنڈی میں او ایس ڈی رہیں گے، عاصم حفیظ کو19 اگست سے قبل راولپنڈی میں چارج سنبھالنے کی ہدایت کر دی گئی جبکہ پولیس نے عاصم حفیظ کو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے دوبارہ طلب کرلیا۔
دوسری جانب رضوانہ کی دادی نے الزام عائد کیا ہے سول جج عاصم حفیظ بھی بچی پر تشدد کرنے میں ملوث ہےں،جج و فیملی پوتی کو کمرے میں بند کر کے کئی روز کے لیے کشمیر چلے جاتے تھے،رضوانہ کے بیان کے بعد سومیا اور شوہر کو سزا ملے گی۔
رضوانہ تشدد کیس،سول جج عاصم حفیظ کو او ایس ڈی بنادیا گیا



















