غیر سیاسی نگراں کابینہ فائنل، ڈاکٹر شمشاد اختر وزیر خزانہ نامزد

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نگراں کابینہ فائنل کرلی۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر شمشاد اختر کو وزیر خزانہ نامزد کردیا گیا۔ گوہر اعجاز صنعت و تجارت اور تابش گوہر وزیر توانائی ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق نگران وفاقی کابینہ میں ٹینکو کریٹ و قابل افراد کو شامل کیا گیا، تمام افراد انتہائی قابل و غیر متنازع ہیں، کابینہ میں شامل تمام شخصیات کا کسی بھی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں، کابینہ کے تمام اراکین ملکی ترقی کو مزید آگے لےکر چلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، تمام ممبران آزاد و منصفانہ الیکشن کرانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے

وزارت اطلاعات سید ایم علی، وزارت خارجہ کی ذمہ داری سابق سفارتکار جلیل عباس جیلانی کو سونپے جانے کا امکان ہے۔ دہری شہریت کی وجہ سے سلطان علی الانہ کا نام فہرست سے نکال دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نگران وزیر خزانہ کےلئے حفیظ شیخ، سابق گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کے نام زیرغور نہیں، وزیر داخلہ کیلئے سرفراز بگٹی مضبوط ترین امیدوار ہیں۔