پی ٹی آئی کے 22 رہنماﺅں سمیت 282ملزم اشتہاری

لاہور،کوئٹہ (کرائم رپورٹر)پولیس نے سانحہ 9مئی میں ملوث پی ٹی آئی کے22رہنماﺅں سمیت282ملزموں کو اشتہاری قراردےدیا۔

رہنماﺅں میںمیاں اسلم اقبال، مراد سعید، عندلیب عباس، احمد نیازی، فرخ حبیب، زبیر نیازی، علی امین گنڈا پور اور حماد اظہر سمیت دیگر شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزموں کو مقدمہ نمبر 96/23 میں شامل تفتیش ہونے کےلئے بار بار بلایا گیا، طلبی نوٹسز کے باوجود شامل تفتیش نہیں ہوئے۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی کے بھانجے حسان نیازی کا نام اے پلس کیٹگری کے ملزموں میں شامل کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ٹیم حسان نیازی کو لینے لاہور سے کوئٹہ اگلے ہفتے جائے گی،قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد حسان نیازی کو لانے کیلئے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور بھی جائیں گے۔