اسلام آباد(بیورورپورٹ)ایف آئی اے نے 4 بڑے کرپشن سکینڈلز کی تحقیقات کا آغاز کردیا،اعلامیے کے مطابق 4 وائٹ کالر میگاکرپشن سکینڈلز کی تحقیقات شروع کردیں۔
ایف آئی اے کے مطابق ڈالر کے انٹربینک ریٹ سے زائد پر ایل سیز کھولنے پر بینکوں کےخلاف انکوائری شروع کی گئی،سکینڈل میں 8 بینکوں نے 65 ارب سے زائد صرف ڈالر ریٹ میں کمائے۔
موٹر وے کےلئے زمین کی خریداری میں کرپشن کی شکایت پر انکوائری کا آغاز کیا ، زمین کی خریداری میں 32 ارب خرد برد کی شکایات ہیں،ایف آئی اے کے مطابق گزشتہ سال سیلاب متاثرین کو دی گئی امداد میں کرپشن الزامات پر انکوائری شروع کردی ،سانگھڑ ،دادو میں 103 افرادکو 31 ہزار ٹینٹ، راشن و امدادی سامان دینے پر انکوائری کی جارہی ہے۔
ایف آئی اے نے مفت آٹا سکیم میں 18 لاکھ بیگز کی مبینہ خرد برد اور خراب آٹے کی تقسیم پر بھی انکوائری کا آغاز کردیا ،اعلامیے کے مطابق ایجنسی کے تمام زونز کو چاروں کیسز میں تحقیقات کرکے ہیڈ آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔
4بڑے وائٹ کالر میگاکرپشن سکینڈلز کی تحقیقات شروع



















