لاہور ہائیکورٹ کو 21 اگست کو پرویز الٰہی کی درخواستوں پر فیصلے کا حکم

اسلام آباد (مشرق نیوز) سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کو 21 اگست کو پرویز الٰہی کی درخواستوں پر فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا۔ سپریم کورٹ میں جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی جس میں عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کو 21 اگست کو پرویز الٰہی کی درخواستوں پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ ہائیکورٹ 21 اگست کو فیصلہ نہیں کرتی تو گرفتاری کا عبوری حکم نامہ معطل تصور ہوگا۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔ واضح رہے لاہور ہائیکورٹ نے عبوری حکم نامے میں پرویز الٰہی کی ضمانت مسترد کی تھی۔