اسلام آباد(بیورورپورٹ،مانیٹرنگ ڈیسک)نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پہلے مرحلے میں16رکنی کابینہ تشکیل دےدی،ذرائع کے مطابق ذوالفقار چیمہ، گوہر اعجاز، شعیب سڈل ،سرفراز بگٹی نگراں وفاقی کابینہ کاحصہ ہیں۔
وزارت توانائی ایم علی اور شاہد آفریدی کو وزارت بین الصوبائی رابطہ ملنے کا امکان ہے،وزارت خزانہ کی دوڑ میں ڈاکٹر وقار مسعود،سلطان علی الانہ شامل ہیں۔
نگران وزیراعظم نے تمام شخصیات کی پروفائل کا خود جائزہ لینے اورکابینہ مختصر رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ انوار الحق کاکڑ نے رفقا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا معاشی مشکلات کا شکار ملک پر مزید بوجھ نہیں ڈالنا چاہتا، میرا پروٹوکول کم سے کم رکھا جائے، اخراجات و لوگوں کو تکلیف نہ ہو۔
ذرائع کے مطابق نگران کابینہ کےلئے جلیل عباس جیلانی، حفیظ شیخ، احسن بھون، فیصل واوڈا، میجر (ر) خرم حمید روکھڑی، قاری صداقت علی، احد چیمہ، مشتاق سکھیرا، ابصار عالم، سلیم صافی ،حامد میر، شمشاد اختر، رضا باقر، اشتراوصاف، جگنو محسن، عائشہ رضا فاروق اور بریگیڈیئر (ر) مظفر رانجھا کے نام بھی زیرغور ہیں، ذرائع کے مطابق سلطان علی الانہ نے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا ،پاکستان میں مائیکرو فنانس کا بانی تصور کیا جاتا ہے ، سابق صدر پرویز مشرف کے ابتدائی دور میں حکومت کےساتھ مل کر مائیکرو فنانس کا شعبہ متعارف کرایا۔ سلطان علی الانہ قرض سے چھٹکارا پانے کےلئے اصلاحات لانے کے داعی ہیں، روپے کی قدر میں کمی اور قرض ٹریپ پر مضامین لکھے، کیرئیر کا آغاز 1985 میں سٹی بینک سے کیا، بعد میں گلوبل سکیورٹیزکے نام سے فرم بنائی، 2 بینکوں میں کام کیا، 2004 میں حبیب بینک کا صدر تعینات کیا گیا۔
دریں اثنا وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت مختلف وزارتوں کے اہم امور پر اجلاس ہوا، حکام نے بریفنگ دی۔ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے متعلقہ حکام کو جاری منصوبوں پر ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے اور بریفنگ تیار کرکے پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ملک کے ایسے حصوں میں روڈ انفراسٹرکچر کو ترجیحی بنیادوں پر بنانے کی ضرورت ہے جہاں بیرونی سرمایہ کاری متوقع ہے، بلوچستان میں روڈ انفراسٹرکچر پر خصوصی کام کی ضرورت ہے، کراچی تا چمن شاہرہ کی ازسرنو تعمیر پر کام شروع کیا جائے۔ وزیراعظم نے کہا کسی بھی ملک کی ترقی کیلئے بہترین انفراسٹرکچر کلیدی حیثیت رکھتا ہے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی ملک میں سڑکوں کی تعمیر و نگرانی کیلئے بہترین کردار ادا کر رہی ہے۔
انوار الحق کاکڑ نے ہدایت کی کام کی رفتار تیز کرنے کیلئے آو¿ٹ آف دی باکس اپروچ بروئے کار لائی جائے، حکومت کا کام لوگوں کی زندگیوں میں آسانی پیدا کرنا ہے، بلوچستان کی دوسرے صوبوں سے رابطہ سڑکوں کو بہتر کیا جائے، انفراسٹرکچر کی بہتری سے لوگوں کو بہت زیادہ سہولت مل سکتی ہے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم نے کہا عوامی فلاحی منصوبے بلاتعطل جاری رہیں گے، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت ملک میں بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے اقدامات نگران حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ انوار الحق کاکڑ نے ہدایت کی صحت و تعلیم کے شعبے میں بین الاقوامی معیار کی سہولیات یقینی بنائی جائیں، پاور سیکٹر میں جاری اصلاحات پر عملدرآمد مزید تیز کیا جائے، وزیراعظم نے کہا ملکی معاشی پالیسیوں کا تسلسل برقرار رکھیں گے، مزید اقتصادی بہتری لائیں گے، ٹیکس محصولات میں اضافے کیلئے اقدامات پر سختی سے عمل کیا جائے، حکومت معاشی بہتری کیلئے ڈی ریگولیشن و ذمہ دار خودمختاری پر توجہ مرکوز کرےگی، محدود مدت میں تمام تر توانائیاں معیشت کی اصلاح پر صرف کریں گے۔
علاوہ ازیں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے ملاقات کی، گورنر گلگت بلتستان نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، ملاقات میں گورنر گلگت بلتستان نے کہا بلوچستان سے نگران وزیراعظم کا انتخاب وفاق کو مضبوط کرےگا، وزیر اعظم نے نیک خواہشات پر شکریہ ادا کیا،گورنر گلگت بلتستان نے وزیراعظم کو گلگت بلتستان کے دورے اور قانون ساز اسمبلی میں خطاب کی دعوت بھی دی۔
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری،سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور علی مردان ڈومکی بھی ملے ، منصب سنبھالنے کی مبارکباد دینے کےساتھ نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔
علاوہ ازیں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ جمعیت علما اسلام کے سربراہ فضل الرحمن کے گھر گئے،گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی ساتھ تھے،انوار الحق کاکڑ نے باجوڑ ورکرز کنونشن میں خودکش دھماکے پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق کارکنوں کےلئے فاتحہ خوانی ،زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی،وزیراعظم نے کہا دہشتگرد عناصر قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، دہشتگردی کی روک تھام ،امن او امان کے قیام کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات یقینی بنائیں گے۔
فضل الرحمن نے انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















