اسلام آباد،لاہور(بیورورپورٹ ،کامرس رپورٹر)پٹرول،ایل پی جی دھماکہ،شہر شہر ،قریہ قریہ 20روپے تک کی گونج سے عوام لرز اٹھے۔
نگراں حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی بڑا سرپرائز دےدیا اورعوام کو یوم آزادی کاتحفہ دیتے ہوئے پٹرول17.50،ڈیزل 20روپے لٹر مہنگا کردیا،اضافے کے بعد پٹرول 90.45،ڈیزل293.40روپے لٹر ملے گا۔
وزارت خزانہ نے نئے نرخوں کانوٹیفکیشن جاری کردیا،قیمتیں فوری طور پر نافذ ہوگئیں۔
قبل ازیں قیمت میں متوقع اضافہ دیکھتے ہوئے مالکان نے پٹرول پمپس بند رکھے،عوام حصول کیلئے مارے مارے پھر تے رہے،دوسری جانب مقامی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی مزید 10روپے کلو مہنگی کردی۔
ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں92ڈالر فی میٹرک ٹن اضافے کے بعد ایل پی جی کی قیمت464سے بڑھ کر 556ڈالر فی میٹرک ٹن پرجاپہنچی جس کے بعد ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے قیمت میں مزید10روپے کلواضافہ کردیا،اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت 120اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 450روپے اضافہ ہوگیا ۔
عرفان کھوکھرکے مطابق صرف 2روز میں فی کلو قیمت20روپے بڑھی،نئی قیمت220روپے کلو تک جاپہنچی،گھریلو سلنڈر 2615اور کمرشل سلنڈر 10030روپے میں ملے گا،عرفان کھوکھر نے مزید کہاعالمی سطح پر بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر مقامی سطح پر نرخوں میں مزید اضافے کاخدشہ ہے۔
فضل الرحمن کے بعد ن لیگ ،پی پی سمیت سب کی باری آئےگی،علی امین گنڈا پور
چین پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فر ی رسائی دے،احسن اقبال
فضل الرحمن کو پاکستان ،طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عطا تارڑ
ا ے ڈی بی نے پاکستان کیلئے 46 کروڑ 80 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دےدی
فوڈ ایگرو میں کینیا کےساتھ چاول کی برآمدات کا سب سے بڑا معاہدہ
جماعت اسلامی نے مینار پاکستان پر ہونےوالاجلسہ ایک ہفتے کےلئے موخر کردیا
اسرائیلی دہشتگردی،پناہ گزین کیمپ پر بمباری،4 فلسطینی شہید
عوام سندھ کو تقسیم کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دینگے،مراد علی شاہ
امریکی ایف 16 طیارے کو بھاگنے پر مجبور کردیا،2آئل ٹینکر کاقبضہ چھڑا لیا،ایران
کم عمری کی شادیوں کا خاتمہ ،وزیر قانون نے قومی فریم ورک کا افتتاح کردیا



















