واسا راوی ٹاﺅن، ترقیاتی کاموں کی تکمیل کیلئے من پسند ٹھیکیداروں کو نوازنے کی منصوبہ بندی

لاہور(قمر عباس )واسا راوی ٹاﺅن ڈائریکٹوریٹ کے ایکسین تھری کی پیپرا قوانین کی خلاف ورزی ترقیاتی کاموں کی تکمیل کیلئے من پسند ٹھیکیداروں کو نوازنے کی منصوبہ بندی ،لاکھوں روپے کے ترقیاتی منصوبہ جات میں غیر معیاری میٹریل کے استعمال کا بے دریغ استعمال کرنے کی اجازت کی مد میں 15فیصد مبینہ کمیشن لینے کا انکشاف، دیگر ٹھیکیداروں کی طرف سے ایم ڈی واسا کو غیر قانونی اقدام کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرنے کی خاطر مراسلہ لکھ دیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واسا کا شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کی خاطر ترقیاتی منصوبہ جات کی خاطر جاری ٹنیڈرز میں شفافیت کے منصوبہ کو واسا راوی ٹاﺅن ڈائریکٹوریٹ میں ناکام بنانے کی خاطر منصوبہ بندی کی گئی ہے اور پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایکسین تھری راوی ٹاﺅن کی طرف سے چند مفاد پرست ٹھیکیداروں سے ملی بھگت کی جا رہی ہے اس حوالے سے راوی ٹاﺅن میں تین مختلف نوعیت کے ترقیاتی کاموں کی خاطر ٹینڈر جاری کرنے میں امتیازی سلوک پر متعدد ٹھیکیداروں کی جانب سے ایم ڈی واسا کو تحریری طور پر مراسلہ لکھا گیا ہے جس میں ان کی جانب سے ایکسین راوی ٹاﺅن تھری کی من پسند ٹھیکداروں کو نوازنے پر آگاہ کیا گیا ہے اور اس پر ذمہ دار کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے راوی ٹاﺅن ایکسین تھری کے علاقہ میںتین ترقیاتی کاموں کے ٹینڈرز جس میں ٹینڈر نمبری DGM3/RT5420تاریخ 19جولائی 2023جس میں ٹرنک سیور لائن نصب کی جانی تھی جو کہ حافظ سویٹ سے چائنہ آٹو پارٹس مارکیٹ تک ڈالی جانی ہے جو کہ سب ڈویژن سٹی کا علاوقہ ہے، اسکی ٹینڈر کی تاریخ اشتہاری کے مطابق 18اگست 2023بتائی گئی تھی اسی طرح ٹینڈر نمبر XEN,DBM3RT5422 ٹی ایس نمبر DIR,OM,RT3857.80 کہ آر سی سی سٹروم واٹر ڈرین جو کہ مبارک آٹو سے شیرا والا فلائی اوور تک تعمیر کی جانی ہے اسی طرح ٹینڈر نمبریXEN,OM3RT5421XAMشامل ہیں ان کو کینسل کر دیا گیا ہے تاکہ بغیر بتائے من پسند ٹھیکیداروں کو کام دیکر ہمارے ساتھ نا انصافی کی، اس صورتحال پر ٹھیکدار راجہ رضوان ،حاجی ملک محمد سرور شہزاد علی ،خرم علی بھٹی امجد عمر ،عمران امین و دیگر نے کہا کہ ایکسین راوی ٹاﺅن تھری طارق جمیل کے دفتر کے متعدد روز چکر لگائے گئے لیکن ان کی دفتر حاضر نہ ہونے کی وجہ سے ملاقات نہیں ہو سکی ان کے کلریکل سٹاف کی جانب سے بتایا گیا ٹینڈر کینسل کر دیے گئے ہیں تمام اکٹھے جاری کئے جائیں گئے 12اگست 2023کو ٹینڈر کرنے کی بجائے کینسل کئے گئے تاکہ من پسند ٹھیکیداروں کو کام جاری کئے جائیں۔ مزید کہا کہ کام جاری کرنے کی خاطر 15سے 18فیصد تک کمیشن ڈیمانڈ کی جارہی ہے اس پر ایم ڈی اور ڈی ایم ڈی واسا کو تحریری طور پر شکائت کی گئی ہے کہ وہ اس غیر قانونی اقدام پر ذمہ دار کے خلاف کارروائی کی جائے، ایکسین امتیازی سلوک کر رہا ہے۔ واسا ترجمان کا کہنا ہے کہ اس پر ڈائریکٹر راوی ٹاﺅن راحیل اشرف اور متعلقہ ایکسین طارق جمیل سے تفصیلات طلب کرتے ہوئے انکوائری کرتے ہوئے غیر قانونی اقدام ثابت ہونے پر محکمانہ کارروائی کی جائےگی۔