محبت کو فروغ دینے کیلئے اسلام واحد راستہ ہے: صدر مملکت عارف علوی

اسلام آباد (مشرق نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ منافرت پھیلانے کے بجائے محبتوں کو فروغ دینا ہو گا۔ جشن آزادی پر اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر مملکت عارف علوی نے پرچم فضا میں بلند کیا۔

جشن آزادی کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے کہا کہ منافرت پھیلانے کے بجائے محبتوں کو فروغ دینا ہو گا، محبت کو فروغ دینے کیلئے اسلام واحد راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی ہمارے فوجی اور سویلینز پاکستان کیلئے مسلسل شہادت دے رہے ہیں، ان قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، وطن کے دفاع اور سلامتی کیلئے جدوجہد کرنیوالوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

صدر مملکت کا کہنا ہے کہ آزادی کی جدوجہد 1857 میں شرو ع ہوئی، ا?ئین، قانون اور میرٹ کی بالادستی کیلئے یہ قربانیاں دی گئیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک لاکھ جانوں کی قربانیاں دی گئیں، پاکستان کیلئے قربانیوں کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔