سرفراز بگٹی نے اختر مینگل کی مخالفت کو کھلا تضاد قراردےدیا

اسلام آباد (بیورورپورٹ)بی اے پی کے سینیٹر سرفراز بگٹی نے اختر مینگل کی نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی مخالفت کو کھلا تضاد قرار دےدیا۔

سرفراز بگٹی نے کہابی اے پی کے چیئرمین سینٹ اور وزیراعلیٰ کی حمایت کے بعد نگراں وزیراعظم کی مخالفت کرنا کیا کھلا تضاد نہیں ہے؟،اختر مینگل جیسے بزرگ سیاستدان سے امید ہے اپنے روئیے پر نظرثانی کریں گے۔