اسلام آباد (بیورورپورٹ)منزہ حسن نے بھی پی ٹی آئی سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔
اپنے بیان میں منزہ حسن نے کہا 9 مئی کے واقعات اور فوجی و سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچانے کی بھرپور مذمت کرتی ہوں،تمام اداروں کا احترام کرنا چاہیے۔
منزہ حسن نے مزید کہامحب وطن پاکستانی کی طرح مجھے بھی اپنی فوج پر فخر ہے، کوئی ایسی چیز جس سے ملک و اداروں کو نقصان پہنچے افسوسناک ہے،پاکستانی کی حیثیت سے ریاست کی بقا فرض ہے، میں خود کو تحریک انصاف سے جدا کرتی ہوں۔
منزہ حسن نے بھی پی ٹی آئی سے کنارہ کشی اختیار کرلی



















