سرینگر(مشرق نیوز)پاکستانیوں کو یوم آزادی مبارک،مقبوضہ کشمیر میں پوسٹرز آویزاں کردئیے گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یوم آزادی کی مبارکباد کے پوسٹرز وادی کے مختلف علاقوں میں چسپاں کیے گئے ، پوسٹرز پر پاکستانی عوام کو 76ویں یوم آزادی کی مبارکباد دی گئی۔
پوسٹرز پر تحریر ہے کشمیری اپنے آپ کو پاکستان کا حصہ سمجھتے ہیں،کشمیری بھارت کے غیر قانونی قبضے سے آزادی اور پاکستان سے الحاق کی جدوجہدکررہے ہیں۔
خود کو پاکستان کاحصہ سمجھتے ہیں،مقبوضہ کشمیر میں پوسٹرز آویزاں



















