چیلنجز کے باوجود امریکہ عراق کیساتھ سکیورٹی پارٹنرشپ کیلئے پرامید

واشنگٹن (مشرق نیوز) گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں مشترک سکیورٹی تعاون کے متعلق پہلا عراقی امریکی اجلاس ہوا۔ اس اجلاس میں بظاہر نعروں کا تکرار کیا گیا تاہم حقیقت یہ عراق امریکہ تعلقات میں ایک اہم موڑ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق20 برس قبل امریکہ اور عراقی تعلقات اس نوعیت کے تھے ایک ملک نے دوسرے ملک کی سرزمین پر حملہ کر کے صدام حسین کی حکومت کا تختہ الٹ دیا اور پھر بغاوت کا سامنا کیا۔ پھر ایک معاہدے کے مطابق وہاں سے نکل کر داعش کا مقابلہ کرنے کیلئے واپس آ گیا۔ اب وہ چاہتا ہے کہ امریکی صرف آخری مشن میں عراقی حکومت کی مدد کے لیے کام کریں۔امریکی محکمہ دفاع کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکہ سمجھتا ہے کہ داعش کے خلاف مشن ختم ہو جائےگا اسلئے دونوں فریقوں نے بات چیت شروع کر دی کہ اس مشن کے بعد کیا ہو گا۔پینٹاگون کی عمارت میں ہونے والی بات چیت کے اختتام پر جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں 360 ڈگری جامع شراکت داری کے متعلق بات کی گئی۔ امریکی محکمہ دفاع کے ایک سینئر عہدیدار نے ان مذاکرات کے بعد صحافیوں سے ملاقات میں کہا کہ اگلے مجوزہ تعلقات میں دوطرفہ اور کثیرالجہتی فوجی مشقیں، معلومات اور انٹیلی جنس کا تبادلہ، امریکی ساختہ ہتھیاروں کی فروخت اور عراقیوں کو اس حالت کو برقرار رکھنے میں مدد کرنا اور سرحدی تحفظ شامل ہوسکتے ہیں۔مجوزہ امریکی تجاویز کے ساتھ ساتھ بہت سے چیلنجز بھی ساتھ ساتھ موجود ہیں۔