لاہور (میاںساجد) پاکستان کے مسائل جھوٹے وعدوں سے پورا کرنیوالوں نے ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا لیکن اس کے برعکس میاں شہباز شریف نے وزرات عظمیٰ کا عہد ہ سنبھال کر کم وقت میں 4 سالوں جتنا کام کرکے ریکارڈ قائم کیا ہے جبکہ اس کے علاوہ ان کے بیرون ملک دورے بھی اپنی مثال ہیں۔ دنیا بھر میں انہوں نے پاکستان کے جھنڈے کا وقار بلند کرنے میں خصوصی کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ان خیالات کا اظہار سابق معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان خواجہ احمد حسان کی روزنامہ مشرق سے خصوصی گفتگو ۔ ان کا کہنا تھا کہ جنون پارٹی نے پاکستان کو ماسوائے محرومیوں کے کچھ نہیں دیا ۔کاش پاکستانی قوم کے چار سال ضائع نہ ہوتے اقتدار ملا تو پاکستان کو دیوالیہ کرنے کیلئے اس جماعت کے بانی نے کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔ سابق وزیر اعظم نے ایک سال چھ ماہ کے کم وقت میں پاکستان کے میگا منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا ۔سابق وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے 16 ماہ کے کم عرصہ میں چیلنجوں سے بھر پور اور مشکل سے مشکل حل کیلئے باہمی مشاورت سے راستے تلاش کرتے ہوئے مخلوط حکومت کو بحسن خوبی چلایا، ماضی قریب میں اچھے اور جہاندہ افسران نہ صرف زیر عتاب رہے سابق وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے انہیں افسران کو عزت و احترام دیتے ہوئے دن و رات کام کروایا جنہوں نے خوش اسلوبی سے پرائم منسٹر پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرکے تاریخ رقم کی ۔ پی ٹی آئی نے اپنے دور میں عوامی خوشحالی کے متعدد منصوبوں کو بند رکھا جو پاکستانی عوام کے ساتھ ایک مذاق تھا ۔ 13 جماعتوں پر مشتمل حکومت نے عمران خان کے 4 سالہ چیلنجوں کو قبول کرتے ہوئے سیاسی معاشی اور دیگر حوالوں سے دن و رات کام کرکے اچھے طریقہ سے حکومت چلائی ایک سوال کے جواب میں بتاتے ہوئے سابق معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان خواجہ احمد حسان نے کہا کہ پچھلی حکومت کے دور میں عوامی انحطاط آیا جس کا سوچا نہیں جا سکتا۔ کاش اناڑی کھلاڑی پاکستانی سیاست کا حصہ نہ ہوتے جن کی وجہ سے پاکستان دیوالیہ ہونے کے صف میں نہ جاتا ۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے پاکستان کو دیوالیہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی :خواجہ احمد حسان



















