اسلام آباد(بیورورپورٹ)سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے نوازشریف کی نااہلی مدت ختم ہوچکی،جلد واپسی ہوگی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا بعض معتبر کالم نویس و اینکرز لکھ رہے ہیں نواز شریف سپریم کور ٹ کے فیصلے سے متاثر ہوں گے،حضرات سے عرض ہے نواز شریف کی نااہلی مدت ختم ہو چکی، حالیہ قانون سازی کو رجوع کرنے کی ضرورت ہے جس میں نااہلی 5 سال تک محدود کی گئی۔
سابق وزیر نے کہارب العزت کی مہربانی سے ماضی کی تمام زیادتیوں کا ازالہ ہوگا،نواز شریف جلد واپس آکر ملکی سیاست میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔
نوازشریف کی نااہلی مدت ختم ،واپسی جلد ہوگی،خواجہ آصف



















