مسئلہ کشمیر کے پرامن منصفانہ حل کیلئے او آئی سی کا سفارتی اثرورسوخ ناگزیر ہے ،کشمیری رہنمائ

استنبول (مشر ق نیوز) ریاست جموں و کشمیر کے دونوں اطراف کے سیاسی اور حریت رہنماو¿ں کے ایک وفد نے ترک ممبر پارلیمنٹ ڈوگن بیکن کے ساتھ ایک نتیجہ خیز ملاقات کی، جو استنبول کی ری پروسپریٹی پارٹی کے نائب کے عہدے پر بھی فائز ہیں۔ وفد میں کشمیر کے دونوں اطراف کی ممتاز شخصیات شامل تھیں۔ ریاست جموں و کشمیر کے وفد میں قابل ذکر افراد آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر وفد کے سربراہ چوہدری لطیف اکبر کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینر محمود احمد ساگر، آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے سابق رکن عبدالرشید ترابی کل جماعتی حریت کانفرنس جموں کشمیر کے سینئر رکن الطاف احمد بٹ اور کشمیر ڈائیسپورا کولیشن کے سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر مبین شاہ شامل تھے۔ یہ میٹنگ ایک خوشگوار اور ماحول میں منعقد ہوئی جس میں ترکش ممبر اسمبلی کی طرف سے کشمیر کاز کو حکومتی سطح پر آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ مسٹر بیکن نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا، کشمیر کاز کیلئے اپنی حمایت کی تصدیق کی اور خطے میں انصاف اور انسانی حقوق کیلئے جاری جدوجہد کیلئے اپنی آواز بلند کرنے کا عہد کیا۔ وفد نے کشمیری عوام کے حقوق اور امنگوں کی وکالت کیلئے رکن ترکش اسمبلی بیکن کی لگن اور کوششوں کو تہہ دل سے سراہا۔ وفد نے اپنے اہم مطالبات کو بیان کیا۔ مسئلہ کشمیر اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بین الاقوامی توجہ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وفد نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رابطہ گروپ کی شمولیت اور اسے فعال کرنے پر زور دیا۔وفد کا کہنا تھا اس معاملے میں او آئی سی کے سفارتی اثر و رسوخ کو شامل کرنے کا مطالبہ پرامن اور منصفانہ حل کی راہ ہموار کرنے کیلئے ضروری ہے۔ مزید برآں، وفد نے مقبوضہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے کشمیری طلباءکو سہولت فراہم کرنے اور ان کی مدد کرنے کی اہمیت پر زور دیا جو اعلی تعلیم حاصل کرنے کیلئے ترکی آئے ہیں۔ ان طلبا کی تعلیم نہ صرف انکے مستقبل میں سرمایہ کاری کی نمائندگی کرتی ہے بلکہ کشمیری نوجوانوں کو انصاف اور آزادی کی جدوجہد میں بااختیار اور مضبوط کرنے کا ذریعہ بھی ہے۔ ترک اراکین پارلیمنٹ پر زور دیا گیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے او آئی سی پر اپنا نمایاں اثر و رسوخ استعمال کرنے پر زور دیکر اہم کردار ادا کریں۔ ایسے معزز نمائندوں کی شمولیت سے کشمیریوں کی حالت زار اور اس کے فوری حل کی ضرورت پر عالمی سطح پر بات چیت میں اضافہ ہوتا ہے۔