عراق میں پاکستانی زائرین کاکوٹہ ایک لاکھ مقرر،30دن کاویزہ فیس سے مستثنیٰ

اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر داخلہ کادورہ بغدا دکارگر،عراقی حکومت نے پاکستانی زائرین کا کوٹہ پہلی مرتبہ ایک لاکھ مقرر کر دیا۔

عراقی حکومت نے پاکستانی زائرین و مسافروں کی سہولت کیلئے اقدامات پر عملدرآمد کی منظوری دےدی ،پاکستانی زائرین کو بغیر کسی فیس 30 دن کا ویزا دیا جائے گا، مسافروں کی بغداد ،النجف انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے زمینی راستے سے الشیب پورٹ سے عراق میں انٹری ہو گی۔

وزارت داخلہ کے مطابق پاکستانی زائرین کیلئے ایک ہی ائیرپورٹ پر آمد اور روانگی کی شرط بھی ختم کر دی گئی، دونوں ممالک زائرین کو معیاری سروسز کی فراہمی کیلئے ٹورازم کمپنیوں کو ریگولیٹ کریں گے، زائرین سے زائد رقم چارج کرنے کی صورت میں ٹور آپریٹرز کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، پاکستانی سفارتخانہ زائد قیام کے معاملات کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے گا۔

وزیر داخلہ رانا ثنا نے کہا عراق جانے والے پاکستانی سرمایہ کاروں کیلئے الیکٹرانک ویزے کا اجرا کیا جائے گا، اقدامات سے پاکستان ،عراق کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔