ثاقب نثار، پی ٹی آئی نے18ویں ترمیم پر ڈاکہ مارا،الیکشن کیلئے تیار ہیں،بلاول

سکھر(بیورورپورٹ)چیئرمین پیپلز پارٹی ووزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے ثاقب نثار اور پی ٹی آئی نے18ویں ترمیم پر ڈاکہ مارا،ہسپتال سندھ حکومت کے حوالے کرنے پر شہباز شریف کے شکر گزار ہیں۔

سکھر میں سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) کمپلیکس کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاصحت کے ایسے ادارے بنانا چاہتے ہیں عوام کو عالمی سطح کی سہولتیں مفت ملیں، چاہتے ہیں سندھ کے بڑے شہروں میں چلڈرن ہسپتال بنائیں۔

وزیر خارجہ نے کہاڈاکٹر ادیب رضوی کے مشن کو پورے پاکستان میں پھیلانا چاہتے ہیں، 18ویںترمیم پر ڈاکہ ڈال کر ثاقب نثار، چیئرمین پی ٹی آئی نے ہسپتالوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی،ہسپتال واپس کرنے پر شہبازشریف کاشکریہ ادا کرتے ہیں،عام آدمی کی خدمت کرنی ہے یہی فلسفہ وفاقی حکومت کا ہونا چاہیے،سکھر چلڈرن ہسپتال میں بلوچستان کے بچے بھی مفت علاج کرا سکیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا سانگھڑ میں بھی این آئی سی وی ڈی بنائیں گے، سندھ حکومت صحت کے شعبے میں انقلاب لے کر آئی، تنقید کرنے والوں کو بہترین ادارے بنا کر منہ توڑ جواب دیا ،بیرون ملک جا کر لوگوں کو این آئی سی وی ڈی کا بتاتا ہوں اگر آپ موقع دیں گے تو علاج کی سہولیات کو پورے ملک میں پھیلائیں گے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہاسیاسی کارکنوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کبھی الیکشن سے نہیں ڈرے، پیپلز پارٹی کے کارکن ہر وقت الیکشن کیلئے تیار ہوتے ہیں،2،3دن بعد آپ کے پاس آو¿ں گا، ملکر انتخابی مہم چلائیں گے، بھٹو،بےنظیر بےنظیر کے نامکمل مشن کو مکمل کریں گے۔