محکمہ جیل کی تاریخ میں پہلی بار محرم الحرام کے جلوس پرامن انداز میں اختتام پذیر

لاہور (مرزا ندیم بیگ) محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ایک جیل میں محرم الحرام کے ماہ میں نکلنے والے جلوس میں کوئی ہنگامہ آرائی نہ ہوئی اور باقاعدہ مقرر شدہ ٹائم پر اختتام پذیر بھی ہوگیا جس کا سارا کریڈٹ وہاں کچھ ماہ قبل تعینا ت ہونیوالے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ملک رفاقت کوجاتا ہے جبکہ ایک سال قبل سیالکوٹ جیل میں جلوس کے دوران ہنگامہ آرائی ہو گئی تھی جس میں ایک ڈپٹی اور جیل ملازمین شدید زخمی ہو گئے تھے ۔بتایا گیا ہے کہ سیالکوٹ جیل میں ہر سال محرم کے مہینے میں جو فقہ جعفریہ والے جلوس نکالتے تھے ہنگامہ ہو جاتا تھا جسے روکنا نا ممکن بن چکا تھا ،سابق پی ایس او آئی جی جیل خانہ جات پنجاب ملک رفاقت علی جو ڈی آئی جی لاہور ریجن ٹرانسفر ہو گئے تھے بعد میں محرم سے کچھ ماہ پہلے سیالکوٹ تعیناتی ہوئی اس بار جلوس سے قبل ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے تمام انتظامات اپنی سربراہی میں انجام دیئے۔ جیل ملازمین کی جلوس کے دوران ڈیوٹیاں لگائیں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کے علاوہ جلوس نکالنے والوں سے ملاقات کی تھی اور ان کو مقررہ ٹائم پر پابند کیا تھا کہ جلوس ختم کر دیا جائےگا۔ اس طرح پہلی بار سیالکوٹ جیل میں بنا کسی لڑائی جھگڑے کے پرامن طریقے جلوس اختتام پذیر ہوا جس کے بعد قیدیوں کو حوالات میں بند کر دیا گیا۔اس حوالے سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ملک رفاقت کا کہنا تھا کہ کوئی بھی کام اگر ذمہ داری سے فرض سمجھ کر سرانجام دیا جائے تو ہو جاتا ہے ۔