سعودی عرب کے93ویں قومی دن پرنئی شناخت کا اعلان

ریاض (مشرق نیوز) سعودی عرب نے 23 ستمبر کی سالانہ تقریبات سے قبل اپنے 93 ویں قومی دن کے موقع پر ایک نئی شناخت کا اعلان کیا ہے۔اس کا نعرہ یہ ہے،ہم خواب دیکھتے ہیں اورحاصل کرتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی (جی ای اے)کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے ایک ٹویٹ میں نئی شناخت کا انکشاف کیا ۔قومی دن کی سرکاری ویب سائٹ پر لکھاہے کہ اس مملکت کی بنیاد کے بعد سے ہمارے خواب نہیں رکے ہیں اور جب تک ہم زندہ ہیں،ہم انکے حصول کیلئے کام کریں گے۔آئیے اپنی کامیابیوں کا جشن منائیں۔جی ای اے نے ویب سائٹ پر لکھا کہ نئی شناخت دراصل ان کامیاب اقدامات کے حصول میں عزم اور کوششوں کا اعتراف ہے جن سے شہریوں اورمکینوں دونوں کو فائدہ پہنچتا ہے۔یہاں مملکت میں ہم تسلیم کرتے ہیں کہ پہلے ہی بہت سی پیش رفت ہو چکی ہے، اور ہمیں اس پیشرفت کو دنیا کے ساتھ بانٹنے پر فخر ہے۔مملکت کی ٹھوس کامیابیوں سے آگاہ کرنا ایک اجتماعی کوشش ہے جس میں مملکت کے اندر موجود ہر ادارہ شامل ہے۔اس میں مزید کہا گیا کہ تبدیلی کے ماحولیاتی نظام کے ہر رکن کو پیش رفت کو اجاگر کرنے اور مملکت کی تبدیلی کی کہانی کو بانٹنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔