آفیشل سیکرٹ بل آئین سے متصادم،حکومت واپس لے،بار کونسل

اسلام آباد (بیورورپورٹ)پاکستان بار کونسل نے آفیشل سیکرٹ بل فوری واپس لینے کامطالبہ کردیا۔

اعلامیے میں کہا گیاآفیشل سیکرٹ ایکٹ میں ترمیم آئین سے بھی متصادم ہے،وفاقی حکومت فوری طور پربل واپس لے، آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کےخلاف کسی بھی اقدام کی بھرپور مخالفت کریں گے۔

پاکستان بار کونسل نے مزید کہابل سے خفیہ اداروں کو کسی بھی شہری کو حراست میں لینے کی کھلی چھوٹ دےدی گئی ، ترمیم سے خفیہ اداروں کو سرچ وارنٹ کے بغیر کسی بھی شہری یا جگہ کی تلاشی کی چھوٹ دی گئی ،اعلامیے میں کہا گیا آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں ترمیم نہ صرف غیر اخلاقی بلکہ انصاف کے اقدار کے بھی خلاف ہے ،آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں ترمیم آئین پاکستان سے بھی متصادم ہے، توقع ہے قائمہ کمیٹی ترمیم کو مسترد کردے گی۔