لاہور( کورٹ رپورٹر)خصوصی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظورکرتے ہوئے لاہور زمان پارک کے باہر آپریشن کے دوران پولیس پر تشدد کے مقدمے میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
تفتیشی افسر نے موقف اپنایا ملزم گرفتاری سے بچنے کےلئے روپوش ہو گیا ،فرخ حبیب کےخلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج ہے۔
پولیس پر تشدد کے مقدمے میں فرخ حبیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ



















