اسلام آباد(بیورورپورٹ)پاسپورٹ کی تجدید کےلئے آن لائن نظام کاباقاعدہ آغاز کر دیا گیا،ای پاسپورٹ پروگرام کے تحت پہلا پاسپورٹ لاہور کے رہائشی شاہد سلیم کو مل گیا۔
شاہد سلیم نے پاسپورٹ کی 10 سالہ تجدید کےلئے آن لائن درخواست کی تھی۔
ترجمان کے مطابق پراسیس کے بعد پرنٹ شدہ پاسپورٹ لاہور پاسپورٹ آفس سے جاری کیا گیا۔
آن لائن نظام کاباقاعدہ آغاز ،پہلا پاسپورٹ لاہور کے رہائشی کو مل گیا



















