سوڈانی فوج کی کینیا پر منحرف سریع الحرکت فورسز کی حمایت کا الزام

خرطوم (مشرق نیوز) سوڈانی فوج کے ایک سینئرکمانڈر نے پڑوسی ملک کینیا کی اس تجویز کو مسترد کردیا ہے جس میں اس نے کہا تھا کہ وہ سوڈان میں 100 سے زائد دنوں سے جاری خانہ جنگی ختم کرنے کیلئے امن فوجی دستے بھیج رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سوڈانی فوج کے سینئر عہدیدار کینیا کی طرف سے امن فوجی دستوں کو بھیجنے کی تجویز کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسکے سنگین نتائج پر خبردار کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرکینیا کی طرف سے سوڈان میں فوجی بھیجے گئے تو ان میں سے کوئی بھی زندہ واپس نہیں جائےگا۔سوڈانی فوج نے کینیا کی قیادت میں پیش قدمی کو بار بار مسترد کرتے ہوئے اس پر ریپڈ سپورٹ فورسز کی حمایت کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے زور دےکر کہا کہ وہ کسی بھی غیر ملکی امن فوجیوں کو دشمن قوتیں تصور کریں گے۔سوڈانی مسلح افواج کے اسسٹنٹ کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل یاسر العطا نے کہا کہ مشرقی افریقی افواج انہیں ان کے حال پر چھوڑ دیں۔ انہوں نے قسم کھائی کہ ان میں سے کوئی بھی فوجی واپس نہیں آئےگی۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک تیسرا ملک تھا جس نے کینیا کو اس اقدام کو آگے بڑھانے پر اکسایا تاہم انہوں نے اس تیسرے ملک کا نام نہیں بتایا۔سوڈانی رہنما کے جواب میں کینیا کے وزیر خارجہ کوریر سنگھ اوئی نے رائیٹرز کو بتایا کہ وہ سوڈانی فوجی عہدیدار کے بیان پر کوئی تبصرہ نہیں کرتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ الزامات بے بنیاد ہیں اور ان کا ملک غیر جانبدار ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بات پر اصرار کرنے سے کہ پائیدار امن صرف کسی بھی ثالثی کے عمل میں سویلین فریقوں کو شامل کرنے اور مظالم کی روک تھام کا مطالبہ سوڈان میں کچھ لوگوں کیلئے قبول کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔