اسلام آباد (بیورورپورٹ)صدر پی ٹی آئی و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔
پی ٹی آئی رہنما نے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے حفاظتی ضمانت کا حکم معطل کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے حفاظتی ضمانت دی جسے پنجاب حکومت نے چیلنج کیا، صوبائی حکومت کی اپیل پر ڈویژن بنچ نے حفاظتی ضمانت کا فیصلہ معطل کر رکھا ہے، موجودہ کیس میں سنگل بینچ کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل دائر نہیں ہوسکتی تھی،عدالت لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ کا حکم کالعدم قرار دے۔
ہائیکورٹ کافیصلہ چیلنج،پرویز الٰہی کا ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع



















