خیبر،راولپنڈی(مشرق نیوز)خیبر کی مسجد میں خودکش دھماکہ،ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی شہید ہوگئے،اطلاع ملتے ہی پولیس ،ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچیں۔
آئی جی خیبرپختونخوا نے کہا مشکوک شخص نے خالی مسجد میں گھسنے کی کوشش کی، ایڈیشنل ایس ایچ او کے روکنے پر خود کو اڑا لیا،جائے وقوعہ سے 2مشتبہ افراد کو حراست میں لےکر تفتیش کاآغاز کردیا،سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔
دوسری جانب روات کے قریب نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں بلند عمارت میں گیس سلنڈر دھماکے سے 2 افراد جھلس کر جاں بحق ،4 شدید زخمی ہوگئے۔
دھماکہ اس قدر شدید تھا 3منزلہ کمرشل عمارت لرز اٹھی، تمام کھڑکیاں اور دروازے ٹوٹ گئے، انتظامیہ نے عمارت کے ڈھانچے کو خطرناک قرار دےکر خالی کرالیا،امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔
خیبر کی مسجد میں خودکش دھماکہ،ایڈیشنل ایس ایچ او شہید



















