ترکیہ کے صدررجب طیب اردگان کا اگست میں دورہ پاکستان متوقع

اسلام آباد (بیورورپورٹ)سفارتی ذرائع کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کا آئندہ ماہ دورہ پاکستان کا امکان ہے،صدر ترک کے ہمراہ وفد بھی پاکستان پہنچے گا۔

ذرائع کے مطابق دورے میں باہمی و دفاعی تعاون کے فروغ پر مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے، وفد میں ترکیہ بحریہ کے اعلیٰ حکام شریک ہوں گے۔

ترکیہ کے صدر اور ترک بحری حکام پاک بحریہ میں شامل ہونے والے نئے بحری جہاز پی این ایس طارق کی لانچنگ بھی کریں گے۔