اسلام آباد،لاہور(بیورورپورٹ،ہیلتھ رپورٹر)سول جج کی اہلیہ کےخلاف کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے کا مقدمہ درج کرلیاگیا،وفاقی پولیس نے مقدمہ بچی کے والد کی مدعیت میں درج کیا ،حبس بے جا میں رکھنے اور تشدد کی دفعات شامل کر لی گئیں۔
ایف آئی آ ر کے مطابق 14 سالہ رضوانہ 10ہزار روپے کے عوض 6ماہ سے سول جج کے گھر ملازمہ تھی، بچی سے ملاقات کےلئے آنے پر معلوم ہوا حبس بے جا میں بدترین تشدد کا شکار ہے،ترجمان وفاقی پولیس کے مطابق جج کی اہلیہ کے تشدد سے بچی کا دانت، ناک بازو اور پسلیاں ٹوٹ گئیں، ملزمہ نے بچی پر ڈنڈوں، سوٹوں ،چمچوں سے تشدد کیا، ملزمہ کی گرفتاری کےلئے کارروائی کی جارہی ہے۔
دوسری جانب جنرل ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر خالد نے کہابچی کے دونوں بازو فریکچر ہیں، کلائی سے کہنی تک آپریشن ہو گا،سر کا آپریشن کردیا، زخم میں کیڑے پڑے ہوئے تھے۔
ڈاکٹر خالد نے مزید کہاملازمہ بچی کا بلڈ پریشر کم ہے، طبیعت ٹھیک ہوتے ہی آپریشن کر دیا جائے گا،چہرے پر زخم کا علاج بھی کررہے ہیں۔
سول جج کی اہلیہ کیخلاف گھریلو ملازمہ پر تشدد کامقدمہ د رج



















