سائفر ڈرامہ پاکستان کی جگ ہنسائی کا سبب بنا،مشیر جوبائیڈن

اسلام آباد(بیورورپورٹ)صدر جوبائیڈن کے مشیر نے کہاہے چیئرمین پی ٹی آئی کا سائفر ڈرامہ دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی کا سبب بنا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میںگفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن کے مشیر برائے آرٹس شاہد احمد خان نے کہا امریکی سینیٹرز نے چیئرمین تحریک انصاف کی ذات نہیں بلکہ انسانی حقوق کے معاملے پر عمومی خط لکھا ،امریکی سینیٹرز کا خط اگر اتنا اہم ہوتا تو پاکستان کو آئی ایم ایف کی امداد نہ مل پاتی۔

شاہد احمد خان نے مزید کہا امریکی انتظامیہ کو پاکستان کی داخلی سیاست سے کوئی سروکار نہیں۔