لاہور(کورٹ رپورٹر،خبرنگار) چیئرمین پی ٹی آئی جناح حملے سمیت متعدد مقدمات میں قصور وارثابت،سابق وزیراعظم کا دیا گیا بیان شواہد سے متضاد،9مئی حملے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کیے گئے،جے آئی ٹی نے تفتیش مکمل کرکے رپورٹ تیار کرلی،نامزد پی ٹی آئی قیادت کیخلاف بھی ثبوت مل گئے،دوران تفتیش موبائل ویڈیوز ،کلوز سرکٹ فوٹیج،بلوائیوں سے رابطوں کا موبائل کال ریکارڈ حاصل،لاہور ہائیکورٹ نے گرفتاری سے روکنے کا حکم واپس لے لیا،تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی نے 9 مئی کے واقعات کی تفتیش مکمل کرتے ہوئے رپورٹ تیار کرلی،جناح ہاو¿س حملے کے مقدمہ نمبر 96/23میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت نامزد ملزمان کو قصور وار قرار دے دیا گیا،پولیس تفتیش میں کہا گیا ہے نامزد ملزمان کی جناح ہاو¿س واقعے میں منصوبہ بندی اور عمل درآمد ثابت ہوگیا ، جناح ہاو¿س حملہ اور 9مئی کے دیگر واقعات باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کیے گئے، دوران تفتیش ڈیجیٹل شواہد ، موبائل ویڈیوز ، کلوزسرکٹ فوٹیجز ، موبائل رابطے ثابت ہوگئے،رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کا جے آئی ٹی کے سامنے دیا گیا بیان شواہد سے متضاد ثابت ہوا، جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے والے دیگر رہنماو¿ں کے بیانات بھی حقائق کے برعکس ثابت ہوئے،پی ٹی آئی رہنماو¿ں کے بلوائیوں سے رابطے بھی موبائل کال ریکارڈ میں ثابت ہوئے،پی ٹی آئی رہنما ڈیجیٹل و فرانزک شواہد کے سامنے سوالات کے مناسب جواب نہیں دے سکے ،مقدمہ نمبر 96/23کے علاوہ دیگر مقدمات میں بھی پی ٹی آئی قیادت قصور وار پائی گئی،10 مقدمات میں نامزد و گرفتار ملزمان کی حساس تنصیبات پر موجودگی جیوفینسنگ رپورٹ میں ثابت ہوئی،تمام مقدمات کی تفتیشی رپورٹ جلد عدالت میں پیش کردی جائے گی،ادھر لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سپیشل پراسیکیوٹر فرہاد علی شاہ نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی کی حد تک تفتیش مکمل کرلی ، جناح ہاو¿س مقدمے کی تفتیش میں چیئرمین پی ٹی آئی قصور وار قرار پائے گئے ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی کو اعانت جرم میں چارج کیا جا رہا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار نہ کیا گیا تو ثبوت صفحہ مثل پر لانے میں رکاوٹ ہو گی لہٰذا چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کیا جائے یہ ضمانت کا کیس ہی نہیں ،دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو مقدمات میں گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم واپس لے لیا،لاہور ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کے پنجاب کے کیسز یکجا کرنے اور کارروائی روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس عالیہ نیلم نے سابق وزیراعظم کی درخواست پر سماعت کی،دوران سماعت وکیل چیئرمین پی ٹی آئی انتظار حسین نے کہا سینئر وکیل دستیاب نہیں مہلت دی جائے اور عدالت تادیبی کارروائی سے روکنے کا حکم واپس نہ لے،عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو مقدمات میں گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم واپس لے لیا اور درخواست کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی،علاوہ ازیں لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاو¿س پر حملے سمیت 5مقدمات میں چیئرمین تحریک انصاف کی عبوری ضمانت میں 8اگست تک توسیع کر دی،انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے جناح ہاو¿س حملہ سمیت 5مقدمات کے کیس کی سماعت کی، سربراہ پی ٹی آئی اپنی عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے،وکلا ءکے دلائل سننے کے بعد عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع کر دی اور وکلا کو دلائل کے لئے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا، مزید برآں سپریم کورٹ میں وکیل قتل کیس کی ایف آئی آر میں نامزدگی کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل پر سماعت کرنے والا بنچ تبدیل کردیا گیا،نئے بنچ میں جسٹس مسرت ہلالی کی جگہ جسٹس ایم علی مظہر شامل ہوں گے، کیس کی سماعت 24جولائی کو ہو گی،گزشتہ روز جسٹس یحییٰ خان آفریدی کی سربراہی میں سماعت کرنے والے سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 24جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا،تبدیلی کے بعد جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3رکنی بنچ میں جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس ایم علی مظہر شامل ہوںگے۔
چیئرمین پی ٹی آئی جناح حملے سمیت متعدد مقدمات میں قصور وارثابت، لاہور ہائیکورٹ نے گرفتاری سے روکنے کا حکم واپس لے لیا



















