لندن (مشرق نیوز) برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے ویزہ فیسوں میں اچانک 20 فیصد اضافہ کردیا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کاکہنا ہے کہ فیسوں کا اطلاق وزٹ ویزہ، ورک پرمٹ اور سٹوڈنٹس ویزہ سمیت تمام اقسام کے ویزوں پرہوگا ۔انہوں نے امیگرینٹس کیلئے ہیلتھ سرچارج میں بھی اضافے کا اعلان کیا جبکہ ہیلتھ سرچارج کی رقم 624 پاو¿نڈ سے بڑھا کر 1 ہزار 35 پاو¿نڈز سالانہ کردی گئی ہے ۔برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کاکہنا ہے کہ طلبا اور بچوں کیلئے رعایتی ہیلتھ سرچارج 776 پاو¿نڈز سالانہ ہوں گے ، ویزا فیس سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے استعمال ہوگی۔
برطانیہ نے ویزہ فیسوں میں اچانک اضافہ کردیا



















