پرویز خٹک نے الگ جماعت بنانے کیلئے رابطوں کا سلسلہ تیز کر دیا

پشاور (مشرق نیوز) سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے تحریک انصاف سے راہیں جدا کرنے کے بعد الگ جماعت کے قیام کیلئے ملاقاتوں کا سلسلہ تیز کردیا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے ساتھ رابطے کے حوالے سے بھی اطلاعات ہیں جبکہ پرویزخٹک کی اسلام آباد اور پشاور میں سابق اراکین اسمبلی اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔ اسکے علاوہ (ن) لیگی قیادت کے ساتھ بھی رابطوں اور شمولیت کے معاملات پر مشاورت کی بھی اطلاعات ہیں۔ تاہم رابطے مکمل ہونے کے بعد وہ اپنی الگ جماعت کے قیام کا اعلان کرسکتے ہیں۔ آئندہ چند دنوں کے اندر اس سلسلے میں حتمی فیصلہ کر لیا جائےگا۔ پرویزخٹک کی جانب سے نئے سیاسی سفر میں خیبر پختونخوا سے کئی سابق اراکین اسمبلی شریک ہوں گے۔ واضح رہے سابق وزیر اعلیٰ و وزیر دفاع پرویز خٹک کو پارٹی کے اندر بغاوت کے الزامات کے تحت تحریک انصاف سے فارغ کر دیا گیا تھا۔