پاکستان موسمیاتی تبدیلی، زراعت، فوڈ سکیورٹی پر 30 ارب خرچ کرےگا: آئی ایم ایف

اسلام آباد (مشرق نیوز) آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی، زراعت، فوڈ سکیورٹی پر 30 ارب روپے خرچ کرےگا۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کے چیلنج کے سلسلے میں آئی ایم ایف نے کہاہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی، زراعت، فوڈ سکیورٹی پر 30 ارب روپے خرچ کرےگا۔ عالمی ادارے کے مطابق پاکستان کو کئی قدرتی آفات کے خطرات کا سامنا ہے، آئی ایم ایف نے بتایا کہ حکومت پاکستان ایک ایکشن پلان پر کام کر رہی ہے، پلان کے تحت اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام سے پاکستان مدد لے گااور قدرتی آفات کے ممکنہ شکار کمزور شعبوں کا تحفظ فراہم کرےگا۔