پولیس میں تبادلوں کا سلسلہ جاری، مارچ میں تیار ہونیوالی افسران کی فون لسٹ تبدیل نہ ہوسکی

لاہور (مرزا ندیم بیگ)پنجاب پولیس کے افسران ،ایس پیز ،ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کے تبادلوں کا سلسلہ تاحال نہ رک سکا۔ پہلے حکومتیں بدلنے کے باعث بڑی تعداد میں تبادلے ہوئے اس کے بعد نگران حکومت میں بھی یہ سلسلہ جاری ہے ،پولیس افسران کے تبادلے تو متعدد بار کئے گئے مگر ان کی رواں سال مارچ میں بننے والی افسران کی فون لسٹ میں تبدیلی نہ ہو سکی، اسکے بعد اب تک کئی افسران اہم سیٹوں پر تعینات ہوئے اور بدل گئے لیکن لسٹ میں مارچ کی جو بنائی گئی تھی وہی چل رہی ہے اس کو دیکھا جائے تو کئی افسران جو تبدیل ہو چکے ہیں لسٹ کے مطابق وہیں پرانی جگہ تعینات ہیں ،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود سمیت دیگر جو احسن اقدامات اٹھائے وہ قابل ستائش ہیں تاہم اس طرف کسی نے بھی توجہ نہیں دی ،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل تعینات ہوئے اس کے بعد عمران کشور ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں جبکہ کامران عادل کی تعیناتی ڈی آئی جی لیگل ،ڈی آئی جی آپریشن علی ناصر کی تعیناتی فیصل آباد کی ہی چل رہی ہے اسی طرح دیگر تبدیل ہونےوالے افسران تعیناتی پرانی لسٹ کے مطابق ہے۔ اس حوالے سے ڈی پی آر آئی جی سے رابطہ کیا گیا مگر بات نہ ہو سکی جبکہ اس بارے میں کہا گیا ہے کہ ابھی نئی لسٹ نہیں بنائی گئی بہت جلد نئی لسٹ بنا لی جائےگی۔