کوئٹہ،راولپنڈی،اسلام آباد(بیورورپورٹ)ژوپ گیریژن پر حملہ،9جوان شہید،جوابی کارروائی میں5دہشتگرد مارے گئے،آئی ایس پی آر کے مطابق صبح سویرے دہشتگردوں کے گروپ نے شمالی بلوچستان میں ژوب گیریژن پر حملہ کیا۔
دہشتگردوں کی تنصیب میں گھسنے کی ابتدائی کوشش کو ڈیوٹی پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے ناکام بنا دیا،شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھاری ہتھیاروں سے لیس 5دہشتگرد مارے گئے،کلیئرنس آپریشن کے دوران 4سکیورٹی اہلکارشہید ،5شدید زخمی ہوگئے،بعدازاں 5زخمی جوان بھی جام شہادت نوش کرگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ژوب کینٹ میں کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا ، آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا،آئی ایس پی آر نے کہا سکیورٹی فورسز بلوچستان اور پاکستان کے امن کو تباہ کرنے کی تمام گھناونی کوششوں کو ناکام بنانے کےلئے پرعزم ہیں۔
ادھر صدر،وزیراعظم وودیگر سیاسی رہنماﺅں نے شہدا کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاشہدا نے جانیں نچھاور کرکے ملک کو بڑے جانی نقصان سے بچایا، قوم قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔
ژوپ گیریژن پر حملہ،9جوان شہید،جوابی کارروائی میں5دہشتگرد ہلاک



















