اسلام آباد (بیورورپورٹ) وفاقی حکومت نے کہاہے چیئرمین پی ٹی آئی اور اسرائیل اتحادی،9مئی واقعات کے تانے بانے پاکستان مخالف قوتوں سے ملتے ہیں۔
وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمن،معاون خصوصی وزیراعظم عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاچیئرمین پی ٹی آئی کے تانے بانے اسرائیل ،بھارت سے جڑے ہیں، فلسطینیوں کے قاتل چیئرمین پی ٹی آئی کی حمایت کر رہے ہیں،9 مئی کے پیچھے کون سے عناصر تھے سب عیاں ہوچکا ، کن عناصر نے 9 مئی واقعات سے فائدہ اٹھایا سب سامنے آچکا۔
شیری رحمن نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی ،اسرائیل اتحادی ہیں، 9 مئی کے واقعات میں شہدا کی یادگاروں کو بھی نہیں بخشا گیا،وفاقی وزیر نے کہا پی ٹی آئی نے ملک کےخلاف بیرون ملک لابیاں رکھی ہوئی ہیں، پی ٹی آئی کو اسرائیل کا جارحانہ رویہ اچھا لگتا ہے، لابنگ کر کے چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے آپ کو ایکسپوز کر دیا۔
معاون خصوصی وزیراعظم عطا تارڑ نے کہا اسرائیل کا 9 مئی واقعات پر اقوام متحدہ میں جانا حساس نوعیت کا معاملہ ہے، فارن فنڈنگ، 9 مئی واقعات کے تانے بانے اینٹی پاکستان سے ملتے ہیں، اسرائیلی شہریوں کی فنڈنگ کے جوابات مل گئے،عطا تارڑ نے مزید کہا اب کوئی شک نہیں رہا چیئرمین پی ٹی آئی کس کے کہنے پر سب کر رہا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کے فیملی ممبرز جناح ہاوس کیا کرنے گئے تھے، پاکستان ،ریاست سے کوئی بڑا نہیں، تمام واقعات کے تانے بانے پاکستان مخالف قوتوں سے ملتے ہیں اب تو بین الاقوامی ثبوت آچکا ، اسرائیل کی شکایت پر انسانی حقوق پر پاکستان صفائی دے عجیب سی بات ہے، 9 مئی کوملکی سالمیت کو نقصان پہنچایا گیا۔
ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان
فضل الرحمن کے ساتھ ہونیوالے واقعے پر پنجاب حکومت سے رابطہ کروں گا: گورنر کے پی
قانون سازی کے پیچھے چھپی نیتیں اکثر اداروں کو سمجھ نہیں آتیں: محسن کیانی
سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ
پاکستان کا 2035 تک چاند پر اترنے کا ہدف ہے:احسن اقبال
جنگ میں فتح کے قریب ، ایران کو معاہدے کا موقع دے رہے ہیں: ٹرمپ
کارڈیک ایمرجنسی میں چند لمحوں کی تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،پروفیسر سید عمران الحسن
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے 8 افراد جاں بحق
کویت ، ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک،پاکستانی سمیت4افراد زخمی
محفوظ دوا ایپ کااجرا،پاک چین تعاون حقیقی معنوں میں ستاروں تک جا پہنچا، وزیراعظم



















