”آم ڈپلومیسی“بنگلہ دیشی وزیراعظم کا شہباز کو آموں کا تحفہ

اسلام آباد(بیورورپورٹ)”آم ڈپلومیسی“بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد نے پاکستانی ہم منصب شہباز شریف کو آموں کا تحفہ بھجوا دیا۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق اسلام آباد میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر نے 1500 کلو آم وزارت خارجہ افسر کے حوالے کیے۔

پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر روح العالم صدیقی نے کہاوزیراعظم حسینہ واجد کا تحفہ دونوں برادر ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات میں نئی جہت کا اضافہ کرے گا اور باہمی تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔