اسلام آباد،نتھیا گلی(بیورورپورٹ)پاکستان ،سوئٹزر لینڈ کے درمیان قدرتی آفات سے نمٹنے کےلئے تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا دنیا ،خطے میں تناونہیں چاہتے نہ ہی جنگ لڑنے میں اپنے وسائل ضائع کرنا چاہتے ہیں کیونکہ ماضی میں کوئی فائدہ نہیں ہوا،اپنے وسائل پاکستان کو ترقی دینے کےلئے استعمال کرنے کیلئے پر عزم ہیں، دوسری طرف سے بھی ایماندارانہ ردعمل سامنے آنا چاہیے،خطے میں پائیدار امن کےلئے بغیر کسی الجھن کے واضح طور پر سمجھنا ہوگا کشمیر سمیت تمام مسائل حل کرنا ہوں گے ورنہ امن خواب ہی رہے گا،آفات کے ایڈوانس وارننگ سسٹم، جدید ٹیکنالوجی و دیگر چیزیں حاصل کرنے کےلئے سوئٹزر لینڈ کے تعاون کے منتظر ہے،پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے آنےوالی آفات سے بڑی حد تک محفوظ بنایا جاسکے گا۔
پاکستان ،سوئٹزرلینڈکے درمیان قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے تعاون کی مفاہمتی یادداشت پردستخط کی تقریب نتھیا گلی میں ہوئی، وزیراعظم ،سوئٹزرلینڈکے وزیرخارجہ اگنازئیوکاسیس بھی شریک ہوئے،چیئرمین این ڈی ایم اےاورسوئس وزیرخارجہ نے یادداشت پردستخط کیے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا دوست ملک سوئٹزرلینڈکے وزیرخارجہ کوخوش آمدیدکہتے ہیں، سوئس وزیرخارجہ سے مفید،تعمیری بات چیت ہوئی، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال کیا گیا،شہبازشریف نے کہا موسمیاتی تبدیلی میں پاکستان کاکوئی کردار،غلطی نہیں،دونوں ممالک میں معاہدے سے تعاون کو فروغ،ملک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے آنےوالی آفات سے بڑی حد تک محفوظ بنایا جاسکے گا۔
شہبازشریف نے مزید کہاپاکستان خطے میں تناو¿نہیں چاہتا، دنیامیں خوشحالی ،امن کافروغ چاہتے ہےں، تعلیم،آئی ٹی اورخواتین کی تعلیم کے فروغ کیلئے پاکستان کرداراداکرتارہےگا،خطے میں کشیدگی ،جنگیں لڑنے میں اپنے وسائل ضائع کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے کیونکہ ماضی میں کوئی فائدہ نہیں ہوا، اپنے وسائل ملکی ترقی میں خرچ کرنا چاہتے ہیں، دوسرے فریق کو بھی یہی سوچ اپنانی چاہیے، مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے سمیت دنیا میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا۔
دریں اثنا وزیراعظم سے سوئس کنفیڈریشن کے وزیرخارجہ اوروفاقی قونصلراگنازیوکاسس نے ملاقات کی،وزیراعظم شہباز شریف نے مزیدسوئس کمپنیوں کو پاکستان میں خاص طور پر قابل تجدید توانائی ،آئی ٹی شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہاپاکستان سوئٹزرلینڈ کےساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے جو جمہوریت کے بنیادی اصولوں ،قانون کی حکمرانی پر مشترکہ یقین کی بنیاد پر مبنی ہیں،ملاقات میں فریقین نے دوطرفہ تعلقات خاص طور پر ماحولیاتی وموسمیاتی تبدیلیوں ، تجارت،سرمایہ کاری، ترقیاتی تعاون، اعلیٰ تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کے شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینے کے اپنے عزم کااعادہ کیا،وزیراعظم نے گزشتہ سال آنیوالے تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں پاکستان کو امداد فراہم کرنے پر سوئس حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے سوئٹزرلینڈ کے کاروباری اداروں کے امور ومسائل کے حل اور کام کی اخلاقیات کے طریقہ ہائے کار کو سراہا، فریقین نے دونوں حکومتوں ،ممالک کے تاجروں وسرمایہ کاروں کے چینلز کا استعمال کرتے ہوئے ماحولیاتی سیاحت ، متعلقہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی سمیت مجموعی سیاحت کے فروغ میں باہمی تعاون پر بھی اتفاق کیا اورفیصلہ کیا تعاون کے طریقہ ہائے کار کو مزید آگے بڑھانے کےلئے جلد اجلاس طلب کیا جائے گا، وزیراعظم نے پاکستان ،سوئٹزرلینڈ کے درمیان آفات سے نمٹنے کے انتظام وانصرام کی مفاہمتی یادداشت پر دستخطوں کی تقریب کا بھی مشاہدہ کیا۔
جبکہ اپنی ٹوئٹ میںوزیراعظم شہبازشریف نے کہاسوئٹزرلینڈ کے وزیرخارجہ اگنازیو کاسس کے ساتھ مفید اور نتیجہ خیز ملاقات ہوگی ،تجارت و سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلیوں ،آفات سے نمٹنے کے انتظام وانصرام ، خطرات میں کمی اور پیشگی وارننگ، اعلیٰ تعلیم اور سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر وترقی میں تعاون کو بڑھانے پر نتیجہ خیز بات چیت کی گئی۔
اپنی ایک اور ٹوئٹ میںوزیر اعظم شہباز شریف نے کہا اپنے ملک کی تقدیر کے ضامن نوجوانوں اور طلبہ کو بااختیار بنانے سے زیادہ میرے لئے کوئی اور خوشی نہیں ہوتی،گزشتہ روز وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم کے ملک گیر آغاز نے سفر دوبارہ شروع کر دیا جو پنجاب میں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے شروع کیا تھا۔
وزیر اعظم نے کہا دلچسپ سفر ہے کس طرح لیپ ٹاپس نے طالب علموں کو پڑھائی، کاروباری بننے اور پچھلی دہائی کے دوران فائدہ مند کیریئر بنانے میں مدد کی، لیپ ٹاپ سکیم واقعی گیم چینجر ثابت ہوئی ،کامیابی کی شاندار کہانیاں سامنے آئیں،شہباز شریف نے کہا موجودہ سکیم کے تحت پاکستان کے طلبہ میں مرحلہ وار ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے، ماضی کی طرح، شفافیت اور میرٹ وصول کنندگان کے انتخاب میں رہنما اصول ہوں گے۔
علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے استحکام پاکستان پارٹی کے سرپرست اعلیٰ جہانگیر ترین کو فون کرکے بھائی عالمگیر ترین کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















