پنجاب میں وسیع اکھاڑ پچھاڑ،34افسر تبدیل،متعدد او ایس ڈی

لاہور(اپنے رپورٹر سے)پنجاب حکومت نے 34 افسروں کے تقرروتباد لے کے احکامات جاری کردئیے،نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات نازیہ جبیںکو تبدیل کر کے ڈائریکٹر پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ،عدیلہ حفیظ کی خدمات گورنر ہاﺅس کے سپرد،ایڈیشنل سیکرٹری انڈسٹریز ریحانہ فرحت ڈائریکٹر فنانس اوقاف ، پراجیکٹ ڈائریکٹر ، ممبر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سیل ماجد اقبال کوایڈیشنل سیکرٹری انڈسٹریز ،علی ارشد رانا پراجیکٹ ڈائریکٹر ،ممبرپبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سیل ،پراجیکٹ ڈائریکٹر پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نعیم اقبال سید او ایس ڈی بن گئے۔

عثمان علی ڈپٹی سیکرٹری کیبنٹ،فہیم مختار ڈپٹی سیکرٹری آئی اینڈ سی ،شہباز اسلم کی خدمات ڈی جی فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سپرد،فاروق صادق سیکرٹری پنجاب ماس ٹرانزرٹ اتھارٹی،جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں تقرری کے منتظر آفتاب پیرزادہ او ایس ڈی ،ڈائریکٹر پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی طارق محمود بخاری او ایس ڈی ،عامر شہزاد ڈپٹی سیکرٹری اوقاف،مس ظل ہما ڈپٹی سیکرٹری گورنر ہاﺅس ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو راجن پور اکبر او ایس ڈی ،ڈپٹی سیکرٹری آئی اینڈ سی علی عرفان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو راجن پور،عائشہ یاسین ڈپٹی سیکرٹری منیارٹی اینڈ ہیومن رائٹس،ایڈیشنل سیکرٹری ایکسائز ٹیکسیشن مسز زاہدہ اظہر ایڈیشنل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن تعینات ہوگئے۔

ایڈیشنل سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ثنا او ایس دی ،ایڈیشنل سیکرٹری ہوم احمد کمال ایڈیشنل سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ،ایڈیشنل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن طارق علی بسرا او ایس ڈی ،ایڈیشنل سیکرٹری قانون و پارلیمانی امورمنیب الرحمن او ایس ڈی ،ایڈیشنل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اشرف ایڈیشنل سیکرٹری قانون و پارلیمانی افیئر، نقیب ارشد کی خدمات ڈی جی پی ایچ اے ،حافظ کریم کی خدمات وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے سپرد کردی گئیں۔

احسان علی جمالی ڈپٹی سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو،ڈپٹی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور حرا یوسف ڈپٹی سیکرٹری سٹاف ٹو چیف سیکرٹری ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو اوکاڑہ ملک احمد فراز اعوان ڈپٹی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور ، کامران بشیر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو اوکاڑہ، ممبر اشتمال بورڈ آف ریو نیو مالک بھلہ ممبر پی اینڈ بورڈ،ملک عبد الوحید ممبر اشتمال بورڈ آف ریو نیو،سیکرٹری اشتمال بورڈ آف ریو نیو غلام صغیر شاہد او ایس ڈی، طیب حیات کو ڈپٹی سیکرٹری فنانس جبکہ ڈپٹی سیکرٹری ہاﺅسنگ امیرحسن کی خدمات بورڈ آف ریو نیو کے سپردکر دی گئیں۔