اسلام آباد (بیورورپورٹ)پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے توانائی بالخصوص قابل تجدید توانائی کے شعبے میں تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے ،وزیراعظم آفس اسلام آباد میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان قابل تجدید توانائی کے شعبے میں مفاہمت کے مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط کی تقریب ہوئی ،وزیراعظم شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے صنعت اور ٹیکنالوجی سلطان الجابر نے خصوصی شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے وزیر اور قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہاانہوں نے کئی پہلووں سے پاکستان کے ساتھ بروقت تعاون کیا،پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاہدے میں بھی مدد ملی، ان کی، سعودی عرب اور چین کی مدد کے بغیر ہم وہاں نہیں پہنچ سکتے تھے،تقریب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے ،مفاہمتی یاد داشت سنگ میل ہے جو توانائی سے متعلق ہے اور خاص طور پر سولر سمیت قابل تجدید توانائی کا منصوبہ ہے۔
شہبازشریف نے کہاپاکستان اور متحدہ عرب امارات کے لیے یہ عظیم موقع ہے، متحدہ عرب امارات اور ان کی کمپنیوں کو پروفیشنل پریزنٹیشن کےلئے تیار ہیں تاکہ وہ اس شعبے میں سرمایہ کاری کریں، ہم نے ایک منصوبہ بنایا ہے جو تیار ہے جس میں 10 ہزار میگاواٹ سولر بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کا حامل منصوبہ ہے، اس کے علاوہ مزید منصوبے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا معاہدوں پر جلدی سے عمل درآمد کریں گے،متحدہ عرب امارات کے وزیر سلطان الجابر نے اس موقع پر کہا متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان ہمیشہ سے بہت خاص تعلقات رہے ہیں، ہمیشہ ایک شراکت داری رہی ہے اور ہمیں قیادت کی جانب سے تعلقات میں نئے پہلووں پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا جاتا رہا ہے، میں یہاں کوپ 28 کے نمائندے کی حیثیت سے موجود ہوں تاکہ آپ کو ہمارے منصوبے سے آگاہ کرنا ہے جہاں ہم مل کر جامع اور نتیجہ خیز منصوبہ بندی کرسکیں،سائنس کی بنیاد پر موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ہم آہنگی اور ضروری حل کی تجاویز یقینی بنانا چاہتے ہیں، تمام فریقین پروفیشنل انداز میں اس ایجنڈے کی تکمیل کے لیے کوشش کریں گی۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















