انسانی جانوں کی حفاظت کےلئے پنجاب حکومت کا شاندار فیصلہ،پٹرول کیلئے ہیلمٹ پہننا لازم

لاہور (خبر نگار)قیمتی انسانی جانوں کی حفاظت کےلئے پنجاب حکومت کا انتہائی شاندار فیصلہ!!وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی منظوری کے بعد پنجاب کے تمام اضلاع میں موٹرسائیکل سواروں کےلئے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دےدیا گیا۔

صوبائی حکومت کے مطابق بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والوں کیلئے اب کوئی نرمی نہیں، ہیلمٹ پہننے کی پابندی پر عملدرآمد کرانے کےلئے متعلقہ انتظامیہ اپنے اپنے ضلع میں نوٹیفکیشن جاری کر رہی ہے۔



ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے کہا کسی معمولی حادثے میں بھی سر کی چوٹ جان لیوا ہو سکتی ہے، جان پیاری ہے تو قانون کی پاسداری کرنا ہو گی، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو کسی صورت پٹرول دینے کی اجازت نہیں ہوگی،قیمتی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پابندی عائد کی گئی۔

رافعہ حیدر نے واضح کیا عوامی مفاد کےلئے پابندی پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے بھرپور ایکشن لیا جائے گا،گزارش ہے کہا موٹر سائیکل پر سوار افراد ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں۔