پاکستان کو عالمی محاذ پر بڑی کامیابی، متنازع آبی منصوبوں پر بھارتی اعتراضات مسترد

اسلام آباد (بیورورپورٹ)بھارتی آبی جارحیت ثابت،پاکستان کو عالمی محاذ پر بڑی کامیابی،عالمی ثالثی عدالت ہیگ نے متنازع آبی منصوبوں پر پاکستان کی درخواست پر بھارتی اعتراضات مسترد کردئیے۔

کشن گنگا اور رتلے متنازع منصوبوں پر پاکستانی اعتراضات قبول کر کے عالمی ثالثی عدالت نے بھارتی مفروضہ مسترد کر دیا،پاکستان نے موقف اپنایا بھارت خلاف ورزی کرتے ہوئے کشن گنگا اور رتلے ڈیم تعمیر کر رہا ہے، 1961 کے سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کا مقدمہ قابل سماعت قرار دے دیا گیا۔

بین الاقوامی ثالثی عدالت پاکستانی دعوے کی میرٹ پر سماعت شروع کرے گی،ذرائع کے مطابق ثالثی عدالت کشن گنگا اور رتلے ہائیڈرو الیکٹرک پلانٹس کے ڈیزائن پر تنازع کے تعین کا اختیار رکھتی ہے۔