یونان کشتی حادثہ انسانی حقوق کا مسئلہ ،تحفظ کےساتھ بچوں کو مضبوط بھی بنانا ہے،چیف جسٹس

اسلام آباد(بیورورپورٹ)چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے ہیںیونان کشتی حادثہ انسانی حقوق کا مسئلہ ہے،سپریم کورٹ میں بچوں کی سمگلنگ کیخلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران یونان کشتی حادثے کا بھی تذکرہ ہوا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے یونان کشتی حادثہ انسانی حقوق کا مسئلہ ہے، سادہ لوح غریب شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دیا جاتا ہے، شہری انسانی سمگلروں کے دھوکے میں آکر لاکھوں روپے ادا کرتے ہیں،چیف جسٹس نے کہا ملک میں خواتین ،بچوں کی بھی انسانی سمگلنگ ہو رہی ہے، کیا حکومت کے پاس بچوں کی سمگلنگ کے اعداد و شمار ہیں؟ ڈی جی وزارت انسانی حقوق نے کہا بدقسمتی سے درست اعدادوشمار موجود نہیں،چیف جسٹس نے کہا انسانی اسمگلنگ پر2018ءکے قانون میں ابہام ہے، بنیادی مسئلہ قوانین پر عملدرآمد کیلئے سپیشلسٹ فورس نہ ہونا بھی ہے،بچوں کو صرف تحفظ دینا مقصد نہیں بلکہ مضبوط بھی بنانا ہے۔