پاکستان،آذربائیجان میں سماجی تحفظ کے ایکشن پلان پر دستخط

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیر محنت اور انسانی وسائل ترقی ساجد طوری نے کہا ہے پاکستان آذربائیجان کےساتھ تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہے،تفصیلات کے مطابق آذربائیجان کے وفد نے وزیر محنت اور انسانی وسائل ترقی ساجد طوری سے ملاقات کی۔

آذربائیجان کے وزیر محنت بابائیف نے کہا آذربائیجان ،پاکستان کے درمیان دوستی، بھائی چارے اور تزویراتی شراکت داری پر مبنی اعلیٰ سطح کے تعلقات ہیں اور تعلقات دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کی کوششوں سے مسلسل فروغ پا رہے ہیں۔


میٹنگ کے اختتام پر ایکشن پلان برائے 2023-24آذربائیجان کی آبادی کی محنت و سماجی تحفظ اور وزارت خارجہ پاکستانیوں ،پاکستان کی انسانی وسائل کی ترقی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کیلئے دستخط کیے گئے،اسلامی تعاون تنظیم کا لیبر سنٹر آذربائیجان اور پاکستان کے درمیان تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرےگا۔