تل ابیب (مشرق نیوز) اسرائیلی حکومت نے سرکاری طور پر الجلیل میں ایک نئی بستی کے قیام کا اعلان کیاہے سنہ 1948 کے مقبوضہ فلسطینی علاقے الجلیل اور جزیرہ نما النقب میں آباد کاری کے منصوبوں میں تیزی لائی جا رہی ہے اور تازہ آباد کاری منصوبہ اسی تسلسل کی ایک کڑی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیل کے تعمیرات اور ہاسنگ کے وزیر یتزہاک گڈکنوف نے بنجمن نیتن یاہو کی سربراہی میں ہونے والے ہفتہ وار حکومتی اجلاس کے دوران نئی بستی کے قیام کا اعلان کیا، جس کا نام رامات اربیل رکھا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس نئی بستی میں 500 یہودی خاندان آباد ہوں گے۔اسرائیلی وزیر نے مزید کہا کہ یہ چوتھی بستی ہے جو موجودہ حکومت کے قیام کے اعلان کے بعد سے قائم کی گئی ہے اور ہم مزید یہودی قصبوں کے قیام کی طرف بڑھ رہے ہیں۔خیال رہے کہ اسرائیلی حکومت کو فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری میں توسیع کے منصوبوں پرعالمی برادری کی طرف سے تنقید کا سامنا ہے مگر صہیونی ریاست تمام تر دبا اور عالمی قراردادوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے فلسطینی علاقوں میں غیرقانونی یہودی بستیوں کی تعمیر کاعمل جاری رکھے ہوئے ہے۔
اسرائیل نے یہودی آباد کاری کا عمل تیز کردیا



















