اسلام امن و سلامتی ،محبت و اخوت، رواداری کا درس دیتا ہے:پیپلز پارٹی برطانیہ
لندن (مشرق نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے سینئر رہنماو¿ں علامہ قاری عباس صدر مذہبی ا±مور پاکستان، آصف نسیم راٹھور چیف آرگنائزر بھٹو شہید ایوارڈ کمیٹی برطانیہ اینڈ فوکل پرسن برائے اوورسیز پاکستانی و کشمیری کمیونٹی برطانیہ (اعزازی مشیر )، فوکل پرسن خواجہ کلیم الرحمان، سینئر نائب صدر پی پی پی برطانیہ (اعزازی مشیر ) سینئر نائب صدرپی پی پی یارکشائر چوہدری عمران واحد ، پی آر او بریڈفورڈ چوہدری نذیر ،صدر پی پی پی مڈلینڈ اینڈ فوکل پرسن چوہدری شاہ نواز (اعزازی مشیر)، نائب صدر پی پی پی برطانیہ اے ڈی خان ، نائب صدر پی پی پی برطانیہ چوہدری عبدالقیوم ، سینئر نائب صدر پی وائی یوکے بلال خان درانی ، سینئر نائب صدر پی پی پی بریڈفورڈ چوہدری عبدالقیوم ماموں و دیگر پارٹی رہنماو¿ں نے سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم کی مسجد کے باہر عید الاضحی کے روز قرآن پاک کو نذرآتش کرنے اور بے حرمتی کے واقعہ کی پرزور سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ دارالحکومت سٹاک ہوم کی مرکزی مسجد کے باہر احتجاج کرنے والے 37 سالہ عراقی نژاد سویڈش شہری سلوان مومیکا نے پولیس سے قرآن کریم کو نذر آتش کرنے کی اجازت کے انکار پر مقامی عدالت کی طرف سے قبیح فعل کی اجازت دی گئی۔ احتجاج سے پہلے بدبخت ملعون مومیکا سلوان نے نیوز ایجنسی ٹی ٹی کو بتایا کہ وہ اس قبیح عمل سے ’آزادی اظہار‘ کی اہمیت کو اجاگر کرنا چاہتے ہیں۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سٹاک ہوم کی پولیس نے عراق سے تعلق رکھنے والے شہری کو کئی بار قرآن پاک نذرآتش کرنے کی اجازت دینے سے انکار کیا تھا لیکن مقامی عدالت نے پولیس کے فیصلے کو آزادی اظہار رائے کےخلاف قرار دیتے ہوئے اجازت دےدی۔ بعد ازاں مقامی پولیس نے بھی شہری کو عید کے روز شہر کی مرکزی جامع مسجد کے باہر مظاہرے کی اجازت دی جس کے بعد ملعون مومیکا سلوان نے قرآن پاک کو نذر آتش کیا اور مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن پاک کی سرعام بے حرمتی کی۔اس موقع پر پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف وہاں موجود مسلمانوں نے شدید احتجاج کیا اور ’اللہ اکبر‘ کے نعرے لگائے جبکہ پولیس نے ایک مسلمان کو پتھر پھینکے کے الزام میں حراست میں لے لیا۔ہم غیر مسلم اقوام کو یہ بات باور کرانا چاہتے ہیں کہ اسلام امن و سلامتی ،محبت و اخوت اور آشتی و رواداری کا درس دیتا ہے، مسلمان مذہب اسلام کی پیروی میں اسی پر کاربند ہیں دنیا بھر کے مسلمان تمام مذاہب ، انبیاءاور ا±ن پر نازل ہونے والی تمام کتب سماویہ کے احترام کو ج±زو ایمان سمجھتے ہیں ، عالمی برادری کو اسلامو فوبیا، زینو فوبیا، عدم برداشت اور مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر تشدد پر اکسانے کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنا چاہئے اور بین المذاہب ہم آہنگی، پ±رامن بقائے باہمی کے فروغ کیلئے مل ج±ل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا د±نیا کو یہ بات ذہن نشیں کر لینی چاہئے کہ گنہگار سے گنہگار مسلمان بھی اپنے مذہب اسلام کے بارہ میں انتہائی حساسیت کے جذبات رکھتے ہیں اسلئے غیر مسلم اقوام کو مسلمانوں کے مذہبی شعائر کے بارہ میں نازیبا حرکات سے اجتناب کرنا چاہئے۔



















