سویڈن میں بے حرمتی اشتعال انگیزی ، نسل پرستی،عدم برداشت کیلئے کوئی جگہ نہیں،یورپی یونین

برسلز (مشرق نیوز) یورپی یونین نے سویڈن میں بے حرمتی کوجارحانہ عمل اور اشتعال انگیزی قرار دےدیا،یورپی یونین نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ایسا عمل کسی بھی طرح ہماری رائے کی عکاسی نہیں کرتا،بے حرمتی کے عمل کو مسترد کرتے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیایورپی یونین مذہب یا عقیدے اور اظہار رائے کی آزادی کیلئے کھڑی ہے، نسل پرستی، نفرت انگیزی، عدم برداشت کی یورپ میں کوئی جگہ نہیں، بےحرمتی کا واقعہ ایسے وقت پر کیا گیا جب مسلمان عیدالاضحی منا رہے تھے۔

یورپی یونین نے مزید کہاوقت آ گیا باہمی افہام و تفہیم اور احترام کیلئے ایک ساتھ کھڑے ہوجائیں، بڑھتے تنازعات کو روکنے کا وقت ہے۔